my quran journey

MN 3.2 Al Furqan

نظر ثانی
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
آیتِ آفاقی - فطرت کے مظاہر کا تذکرہ 1 ایمان باللہ تَبٰـرَكَ الَّذِىۡ جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّجَعَلَ فِيۡهَا سِرٰجًا وَّقَمَرًا مُّنِيۡرًا‏  61
تذکُر۔ غفوروفکر کے نتیجے میں اللہ کو پہچننا  2 بہت بابرکت ہے وہ ذات جس نے آسمان میں برج بنائے اور اس میں رکھ دیا ایک چراغ اور ایک روشن چاند
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ خِلۡفَةً لِّمَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّذَّكَّرَ اَوۡ اَرَادَ شُكُوۡرًا‏  62
تشکر۔ اللہ کو پہچاننے کے بعد اُس کا شکرادا کرنا  3 اور وہی ہے جس نے دن اور رات کو بنا دیا ہے ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا اس کے لیے جو نصیحت حاصل کرنا چاہے یا شکر گزار بننا چاہے
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
اُن میں تکبر کی بجائے عاجزی ہوتی ہے ۔اُن کےچال چالن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود کو حاکم نہیں سمجھتے۔ 1 بندۂ مومن کے تکمیلی اوصاف (عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ) وَعِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِيۡنَ يَمۡشُوۡنَ عَلَى الۡاَرۡضِ هَوۡنًا وَّاِذَا خَاطَبَهُمُ الۡجٰهِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا‏ 63
بیوقوفوں سے بحث نہیں کرتے اگر مناظرہ کرنا پر جائے تو حکمت سے بات کرتے ہیں 2 اور رحمن کے بندے وہ ہیں جو زمین پر آہستگی اور نرمی کے ساتھ چلتے ہیں اور جب ان سے مخاطب ہوتے ہیں جاہل لوگ تو وہ ان کو سلام کہہ دیتے ہیں
تہجد کا اہتمام 3 وَالَّذِيۡنَ يَبِيۡتُوۡنَ لِرَبِّهِمۡ سُجَّدًا وَّقِيَامًا‏ 64
اور وہ لوگ راتیں بسر کرتے ہیں اپنے رب کے حضور سجدے اور قیام کرتے ہوئے
اچھے کام کرنے کے باوجود وہ جہنم کے خوف سے ڈرتے رہتے ہیں 4 وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَهَـنَّمَ ​ۖ اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ​ۖ 65
اور (اس کے باوجود) وہ لوگ دعا کرتے رہتے ہیں کہ اے ہمارے ربّ ! عذاب جہنم کو ہم سے پھیر دے یقیناً اس کا عذاب چمٹ جانے والی شے ہے
اِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا‏ 66
یقیناً وہ بہت بری جگہ ہے مستقل ٹھکانے کے لیے بھی اور عارضی قیام کے لیے بھی
مال میانہ راوی سے خرچ کرتے ہیں 5 وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَنۡفَقُوۡا لَمۡ يُسۡرِفُوۡا وَلَمۡ يَقۡتُرُوۡا وَكَانَ بَيۡنَ ذٰلِكَ قَوَامًا‏ 67
اور وہ لوگ کہ جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ بخل سے کام لیتے ہیں بلکہ (ان کا معاملہ) اس کے بین بین معتدل ہوتا ہے
کبیرہ گناہ کی سزا اور سزا سے بچنے کے لیے توبہ کا بیان
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
کبیرہ گناہ کی کچھ وضاحت وَالَّذِيۡنَ لَا يَدۡعُوۡنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقۡتُلُوۡنَ النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ وَلَا يَزۡنُوۡنَ​ ۚ  68
اور وہ لوگ جو نہیں پکارتے اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو اور نہ ہی قتل کرتے ہیں کسی جان کو جس کو اللہ نے محترم ٹھہرایا ہے مگر حق کے ساتھ اور نہ ہی کبھی وہ زنا کرتے ہیں 
شرک 1 تین بڑے کبیرہ گناہ جو توبہ کے بغیر معاف نہیں ہوتے
قتل ناحق 2 وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰ لِكَ يَلۡقَ اَثَامًا ۙ‏
زنا 3 اور جو کوئی بھی یہ کام کرے گا وہ اس کی سزا کو حاصل کر کے رہے گا
عذابِ قبر کی طرف اشارہ يُضٰعَفۡ لَهُ الۡعَذَابُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَيَخۡلُدۡ فِيۡهٖ مُهَانًا ۖ   69
قیامت کے دن اس کا عذاب دو گنا کردیا جائے گا اور وہ اس میں رہے گا ہمیشہ ہمیش ذلیل ہو کر
حد یث کے مطابق فلسفہِ توبہ اور توبہ کی قبولیت اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمۡ حَسَنٰتٍ​ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا‏  70
گناہ کبیرہ کرنے سے ایمان رخصت ہوتا ہے لیکن اسلام نہیں
سوائے اس کے جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیے تو ایسے لوگوں کی برائیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتا ہے اور اللہ غفور ہے رحیم ہے
حقیقی ندامت و افسوس 1 توبہ کی شرائط
آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد 2 وَمَنۡ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاِنَّهٗ يَتُوۡبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا‏ 71
گناہ کو عملاً ترک کردینا 3 اور جس نے توبہ کی اور نیک اعمال کیے تو ایسا شخص توبہ کرتا ہے اللہ کی جناب میں جیسا کہ توبہ کرنے کا حق
کسی کے ساتھ زیادتی کی صورت میں اُس کا حق واپس کرنا 4
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
کسی غلط کام کے قریب بھی نہ جاتے 1 بندۂ مومن کے تکمیلی اوصاف (عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ) وَالَّذِيۡنَ لَا يَشۡهَدُوۡنَ الزُّوۡرَۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغۡوِ مَرُّوۡا كِرَامًا‏ 72
لغو: وہ کام جس کا نہ کوئی گناہ ہو اور نہ ثواب...  مومن لغو کام کے نزدیک بھی نہیں جاتا 2 اور وہ لوگ جو جھوٹ پر موجود نہیں رہتے اور جب وہ کسی لغو کام پر سے گزرتے ہیں تو با وقار انداز سے گزر جاتے ہیں
قرآن پر تدبر کرتے ہیں 3 وَالَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَمۡ يَخِرُّوۡا عَلَيۡهَا صُمًّا وَّعُمۡيَانًا‏ 73
اپنی بیوی اور بچوں کو مومن بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اُن کے لیے دعا کرتے ہیں۔ 4 اور وہ لوگ کہ جب انہیں ان کے رب کی آیات کے ذریعے نصیحت کی جاتی ہے تو وہ اس پر بہرے اور اندھے ہو کر نہیں گرپڑتے
آخرت میں جواب دہی کا احساس رکھتے ہیں 5 وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا‏ 74
اور وہ لوگ کہ جو کہتے ہیں : اے ہمارے پروردگار ! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطافرما اور ہمیں متقیوں کا امام بنا
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
صبر کی تفصیل 1 عباد الرحمن کا حسین انجام اُولٰٓٮِٕكَ يُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُوۡا وَيُلَقَّوۡنَ فِيۡهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا ۙ‏ 75
یہ وہ لوگ ہیں جن کو ان کے صبر کی جزا میں بالاخانے ملیں گے اور ان میں ان کا استقبال کیا جائے گا دعاؤں اور سلام کے ساتھ
جنت کی خوبصورت زندگی اور جہنم کے عذاب دونوں کم نہیں ہوں گے۔ 2 خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ حَسُنَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا‏ 76
وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ وہ بہت ہی عمدہ جگہ ہے مستقل قیام کے لیے بھی اور تھوڑی دیر ٹھہرنے کے لیے بھی
ایمان بالرسالت قُلۡ مَا يَعۡبَـؤُا بِكُمۡ رَبِّىۡ لَوۡلَا دُعَآؤُكُمۡ​ۚ فَقَدۡ كَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ يَكُوۡنُ لِزَامًا‏ 77
(اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجیے کہ میرے رب کو تمہاری کوئی پروا نہیں اگر نہ ہوتا تمہیں پکارنا اب جبکہ تم نے جھٹلادیا ہے تو عنقریب یہ (عذاب تمہیں) چمٹ کر رہے گا
×