my quran journey

MN 2.5 ll Al Qiyamah

DQ09 (II-5) Qayamah-edited
تعارف
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
القيامة اور السَّاعَةُ میں فرق لَاۤ اُقۡسِمُ بِيَوۡمِ الۡقِيٰمَةِۙ‏ 1
نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں قیامت کے دن کی
ہمارا ضمیر اِس بات کی گواہی دیتا ہے کہ قیامت آکر رہے گی وَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالنَّفۡسِ اللَّوَّامَةِؕ‏ 2
اور نہیں ! میں قسم کھاتا ہوں نفس لوامہ کی
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
انسان آخرت کا انکار کیوں کرتا ہے؟ اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَلَّنۡ نَّجۡمَعَ عِظَامَهٗؕ‏ 3
کیا انسان یہ گمان کرتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہیں کرسکیں گے ؟
بَلٰى قٰدِرِيۡنَ عَلٰٓى اَنۡ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ‏ 4
کیوں نہیں ! ہم تو پوری طرح قادر ہیں اس پر بھی کہ ہم اس کی ایک ایک پور درست کردیں
بَلۡ يُرِيۡدُ الۡاِنۡسَانُ لِيَفۡجُرَ اَمَامَهٗ​ۚ‏ 5
بلکہ انسان تو یہ چاہتا ہے کہ فسق و فجور آگے بھی جاری رکھے
لوگوں کا غیر سنجیدہ سوال اور اللہ تعالی کا سخت جواب يَسۡـَٔـلُ اَيَّانَ يَوۡمُ الۡقِيٰمَةِؕ‏ 6
وہ پوچھتا ہے : کب آئے گا قیامت کا دن ؟
فَاِذَا بَرِقَ الۡبَصَرُۙ‏ 7
پس جب نگاہیں چندھیا جائیں گی
وَخَسَفَ الۡقَمَرُۙ‏ 8
اور چاند بےنور ہوجائے گا
وَجُمِعَ الشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُۙ‏ 9
اور سورج اور چاند یکجا کردیے جائیں گے
يَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍ اَيۡنَ الۡمَفَرُّ​ ۚ‏ 10
اس دن انسان کہے گا : کہاں ہے کوئی بھاگ جانے کی جگہ ؟
كَلَّا لَا وَزَرَؕ‏ 11
(کہا جائے گا ) ہرگز نہیں کوئی جائے پناہ نہیں ہے
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمُسۡتَقَرُّ ؕ‏ 12
اس روز تمہارے ربّ ہی کے حضور میں جا کر کھڑے ہونا ہے
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
اعمال کی دو اقسام يُنَبَّؤُا الۡاِنۡسَانُ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِمَا قَدَّمَ وَاَخَّرَؕ‏ 13
جتلا دیا جائے گا انسان کو اس دن جو کچھ اس نے آگے بھیجا ہوگا اور جو کچھ پیچھے چھوڑا ہوگا
بَلِ الۡاِنۡسَانُ عَلٰى نَفۡسِهٖ بَصِيۡرَةٌ ۙ‏ 14
بلکہ انسان تو اپنے نفس کے احوال پر خود ہی خوب بصیرت رکھتا ہے
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ‏ 15
اور چاہے وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے
تر تیبِ قرآن اللہ کی طرف سے لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ‏ 16
آپ اس (قرآن) کے ساتھ اپنی زبان کو تیزی سے حرکت نہ دیں
اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚ  ۖ‏ 17
اسے جمع کرنا اور پڑھوا دینا ہمارے ذمہ ہے
حدیث کی اہمیت فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗ​ۚ‏ 18
پھر جب ہم اسے پڑھوا دیں تو آپ اس کی قراءت کی پیروی کیجیے
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ‏ 19
پھر ہمارے ہی ذمے ہے اس کو واضح کردینا بھی
انسان کا اصل مرض كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَ ۙ‏ 20
ہرگز نہیں ! اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی ملنے والی چیز (یعنی دنیا) سے محبت کرتے ہو
اللہ تعالیٰ کو انسان کی جلد بازی پسند نہیں وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ‏ 21
اور تم آخرت کو چھوڑ دیتے ہو
میدانِ حشر کا نقشہ وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ‏ 22
بہت سے چہرے اس دن تروتازہ ہوں گے
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ​ ۚ‏ 23
اپنے رب کی طرف دیکھ رہے ہوں گے
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌ ۙ‏ 24
اور بہت سے چہرے اس روز اترے ہوئے ہوں گے
تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ ؕ‏ 25
ان کو یقین ہوگا کہ اب ان کے ساتھ کمرتوڑ سلوک ہونے و الا ہے
موت ایک فرد کے لیے چھوٹی قیامت ہے كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ‏ 26
ہرگز نہیں ! جب کہ جان آکر پھنس جاتی ہے ہنسلیوں میں
وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ‏ 27
اور کہا جاتا ہے کہ ہے کوئی جھاڑ پھونک کرنے والا ؟
وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ‏ 28
اور وہ سمجھ جاتا ہے کہ اب جدائی کی گھڑی آن پہنچی ہے
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ‏ 29
اور پنڈلی پنڈلی سے لپٹ جاتی ہے
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِ اۨلۡمَسَاقُؕ 30
اس دن تو تیرے رب ہی کی طرف دھکیلے جانا ہے
مغرور لوگوں کا نقشہ فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ‏ 31
پس اس نے نہ تو تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ‏ 32
بلکہ اس نے جھٹلادیا اور پیٹھ موڑ لی
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ‏ 33
پھر چل دیا اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا
اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ‏ 34
افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے !
ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ‏ 35
پھر افسوس ہے تجھ پر افسوس ہے !
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ‏ 36
کیا انسان یہ سمجھتا ہے کہ اسے یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا ؟
مردہ کو دوبارہ زندہ کرنے کی دلیل انسان کی پیدائش ہے اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ‏ 37
کیا وہ حقیر پانی کی ایک بوند نہیں تھا جو (رحم مادر میں) ٹپکائی جاتی ہے ؟
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ‏ 38
پھر وہ ایک علقہ بنا پھر اللہ نے اس کو بنایا اور اس کے اعضاء درست کیے
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ‏ 39
پھر اسی سے اس نے دو زوج بنائے نر اور مادہ
اَلَيۡسَ ذٰلِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى 40
تو کیا وہ اس پر قادر نہیں کہ ُ مردوں کو زندہ کردے ؟
سورة کا خلاصہ
×