my quran journey

MN 2.4 ll Surah Taghabun ll

آخر کی چھوٹی سورتوں کا شروع کی بڑی سورتوں سے تعلق
آیات کی تفصیلات
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
تسبیح کا مطلب 1 ایمان باللہ يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ​ۚ لَهُ الۡمُلۡكُ وَلَهُ الۡحَمۡدُ​ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ 1
اُسی کی بادشاہی ہے 2 تسبیح کرتی ہے اللہ کی ہر وہ شے جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ شے جو زمین میں ہے۔ اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے حمد ہے۔ اور وہ ہرچیز پر قادر ہے۔
اللہ کی قدرت 3
وہ سب جنتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو 4 هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ فَمِنۡكُمۡ كَافِرٌ وَّمِنۡكُمۡ مُّؤۡمِنٌ​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ‏ ٢ 2
وہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے دیکھ رہا ہے۔
اللہ نے ہر چیز کسی مقصد سے پیدا کی ہے 5 خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ وَصَوَّرَكُمۡ​ فَاَحۡسَنَ صُوَرَكُمۡۚ​ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُ‏ ٣ 3
اس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا حق کے ساتھ اور اس نے تمہاری صورت گری کی تو بہت ہی عمدہ صورت گری کی۔ اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹنا ہے۔
اللہ کی صفتِ علم پر عظیم ترین آیت 6 يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُسِرُّوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ​ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ‏ ٤ 4
(3 Dimensional) وہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو۔ اور اللہ اس سے بھی باخبر ہے جو تمہارے سینوں کے اندر ہے۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
نبوت اور رسالت کے بارے میں پہلی بڑی گمراہی رسولوں کی قوموں کا انہیں ماننے سے انکار 1 ایمان بالرسالت اَلَمۡ يَاۡتِكُمۡ نَبَـؤُا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ فَذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ‏ 5
کیا تمہارے پاس خبریں آ نہیں چکی ہیں ان لوگوں کی جنہوں نے کفر کیا تھا پہلے تو انہوں نے اپنے کیے کی سزا چکھ لی اور ان کے لیے دردناک عذاب بھی ہے۔
نبوت و رسالت کے بارے میں دو سری بڑی گمراہی انبیاء اور رسولوں کو انسان ماننے سے انکار کیا جیسے حضرت عیسیٰؑ کو اللہ کا بیٹا بنا یا 2 ذٰ لِكَ بِاَنَّهٗ كَانَتۡ تَّاۡتِيۡهِمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَقَالُوۡۤا اَبَشَرٌ يَّهۡدُوۡنَـنَا فَكَفَرُوۡا وَتَوَلَّوْا​ وَّاسۡتَغۡنَى اللّٰهُ​ ؕ وَاللّٰهُ غَنِىٌّ حَمِيۡدٌ‏ 6
یہ اس لیے ہوا کہ ان کے پاس ان کے رسول آتے رہے واضح نشانیاں لے کر تو انہوں نے کہا کہ کیا انسان ہمیں ہدایت دیں گے ؟ پس انہوں نے کفر کیا اور رُخ پھیرلیا اور اللہ نے بھی (ان سے) بےنیازی اختیار کی۔ اور اللہ تو ہے ہی بےنیاز ستودہ صفات۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
آخرت کی ایک اور دلیل، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت صادق اورآمین زَعَمَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنۡ لَّنۡ يُّبۡـعَـثُـوۡا​ ؕ قُلۡ بَلٰى وَرَبِّىۡ لَـتُبۡـعَـثُـنَّ ثُمَّ لَـتُنَـبَّـؤُنَّ بِمَا عَمِلۡـتُمۡ​ؕ وَذٰ لِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ‏ 7
کافروں کو یہ زعم ہے کہ وہ (مرنے کے بعد) ہرگز اٹھائے نہیں جائیں گے۔ (اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجیے : کیوں نہیں ! مجھے میرے رب کی قسم ہے تم لازماً اٹھائے جائو گے پھر تمہیں لازماً جتلایا جائے گا ان اعمال کے بارے میں جو تم نے کیے ہیں۔ اور یہ اللہ پر بہت آسان ہے۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
جو حقائق اوپر بیان ہوئے ہیں اِن پر ایمان لانے کی زور دار دعوت فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَالنُّوۡرِ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلۡنَا​ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ‏ 8
پس ایمان لائو اللہ پر اور اس کے رسول ﷺ پر اور اس نور پر جو ہم نے نازل کیا ہے۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
دعوت ایمان قبول کرنے والوں کے لئے انعامات يَوۡمَ يَجۡمَعُكُمۡ لِيَوۡمِ الۡجَمۡعِ​ ذٰ لِكَ يَوۡمُ التَّغَابُنِ​ ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ وَيَعۡمَلۡ صَالِحًـا يُّكَفِّرۡ عَنۡهُ سَيِّاٰتِهٖ وَيُدۡخِلۡهُ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَبَدًا​ ؕ ذٰ لِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیْمُ‏ 9
جس دن کہ وہ تمہیں جمع کرے گا جمع ہونے کے دن کے لیے وہی ہے ہار اور جیت کے فیصلے کا دن۔ اور جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور نیک اعمال کرے وہ اس کی برائیوں کو اس سے دور کر دے گا اور اسے ان باغات میں داخل کرے گا جن کے دامن میں نہریں بہتی ہوں گی وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش یہ ہے بہت بڑی کامیابی۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
دعوت ایمان قبول نہ کرنے والوں کا انجام وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاۤ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا​ ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ 10
اور جنہوں نے انکار کیا اور تکذیب کی ہماری آیات کی وہی ہوں گے جہنمی وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں۔ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
مشکل اور خوشی میں مومن کا صحیح طرزِ عمل 1 فرد کی ذاتی زندگی پر ایمان کے اثرات مَاۤ اَصَابَ مِنۡ مُّصِيۡبَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ​ؕ وَمَنۡ يُّؤۡمِنۡۢ بِاللّٰهِ يَهۡدِ قَلۡبَهٗ​ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ 11
نہیں آتی کوئی مصیبت مگر اللہ کے اذن سے۔ اور جو کوئی اللہ پر ایمان رکھتا ہے وہ اس کے دل کو ہدایت دے دیتا ہے۔ اور اللہ ہرچیز کا علم رکھنے والا ہے۔
(Voluntary Submission ) 2 وَاَطِيۡعُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوا الرَّسُوۡلَ​ۚ فَاِنۡ تَوَلَّيۡتُمۡ فَاِنَّمَا عَلٰى رَسُوۡلِنَا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ‏ 12
اور اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول ﷺ کی۔ پھر اگر تم نے پیٹھ موڑ لی تو جان لو کہ ہمارے رسول ﷺ کے ذمے تو صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے۔
توکل صرف اللہ پر ہونا چاہیے 3 اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ​ؕ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ‏ 13
اللہ وہ ہے کہ اس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ پس اہل ایمان کو اللہ ہی پر توکل کرنا چاہیے۔
آیت 11-13 کی مزید تفسیل
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
ممکنہ خطرہ ​يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ مِنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ وَاَوۡلَادِكُمۡ عَدُوًّا لَّكُمۡ فَاحۡذَرُوۡهُمۡ​ۚ وَاِنۡ تَعۡفُوۡا وَتَصۡفَحُوۡا وَتَغۡفِرُوۡا فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ 14
بیوی بچوں کی محبت اللہ کی محبت سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اے ایمان کے دعوے دارو ! تمہاری بیویوں اور تمہاری اولاد میں سے بعض تمہارے دشمن ہیں سو ان سے بچ کر رہو۔ اور اگر تم معاف کردیا کرو اور چشم پوشی سے کام لو اور بخش دیا کرو تو اللہ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔
اِنَّمَاۤ اَمۡوَالُـكُمۡ وَاَوۡلَادُكُمۡ فِتۡنَةٌ ​ؕ وَاللّٰهُ عِنۡدَهٗۤ اَجۡرٌ عَظِيۡمٌ‏ ١٥ 15
تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہارے لیے امتحان ہیں۔ اور اللہ ہی کے پاس اجر عظیم ہے۔
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
تقویٰ کی تعریف 1 ایمان کے تقاضے ادا کرنے کی دعوت فَاتَّقُوا اللّٰهَ مَا اسۡتَطَعۡتُمۡ وَاسۡمَعُوۡا وَاَطِيۡعُوۡا وَاَنۡفِقُوۡا خَيۡرًا لِّاَنۡفُسِكُمۡ​ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ‏ 16
اللہ اور رسولؐ کی اطاعت (سنو اور اطاعت کرو) 2
اقامتِ دین کی جدوجہد اور انفاق 3 پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اپنی حد ِامکان تک اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو (اللہ کی راہ میں) یہی تمہارے لیے بہتر ہے۔ اور جو کوئی اپنے جی کے لالچ سے بچالیا گیا تو ایسے ہی لوگ ہوں گے فلاح پانے والے۔
اللہ کو قرض دینے کا کیا مطلب ہے؟ 1 اِنۡ تُقۡرِضُوا اللّٰهَ قَرۡضًا حَسَنًا يُّضٰعِفۡهُ لَـكُمۡ وَيَغۡفِرۡ لَـكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ شَكُوۡرٌ حَلِيۡمٌۙ‏ 17
اگر تم اللہ کو قرض حسنہ دو گے تو وہ اسے تمہارے لیے کئی گنا بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ شکور (یعنی قدر دان) بھی ہے اور حلیم (یعنی بردبار) بھی۔
اللہ کے لیے کچھ غیب نہیں عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ‏ 18
جاننے والا ہے چھپے اور کھلے سب کا وہ بہت زبردست ہے کمال حکمت والا ہے۔
×