فرشتوں کا قول جاری ہے: ، ہم ہیں یا رہے ہیں آپ کے ساتھ، آپ کے مددگار دنیا کی زندگی میں بھی اور ہم ہی ہوں گےآپ کے ساتھ آخرت میں اور آپ کیلئے اس میں بھی(یعنی آخرت میں بھی) وہ تمام چیزیں ہیں جن کی طلب آپ کے جی میں آپ کے نفس میں موجود ہے اور آپ کیلئے سب کچھ وہاں ہوگا جو آپ طلب کریں گے( جو مانگو مل جائے گا)
نزل اور ضیافت میں فرق
جنت کی نعمتیں
ایمان
نُزُلًۭا مِّنْ غَفُورٍۢ رَّحِيمٍۢ
32
اللّٰہ کی رحمت کے بغیر کوئی جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا
یہ ابتدائی مہمان نوازی ہوگی اس ہستی کی طرف سے جو غفور اور رحیم ہے
آیات نمبر 32-30 کا خلاصہ
مقام ولایت پر پہنچنے والوں کا کردار اور ان کیلئے رہنمائی
اور (دیکھو !) اچھائی اور برائی برابر نہیں ہوتے تم مدافعت کرو بہترین طریقے سے تو (تم دیکھو گے کہ) وہی شخص جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے وہ گویا گرم جوش دوست بن جائے گا
اس اونچے مقام کو صرف وہ حاصل کر سکتے ہیں جو صبر کرنے والے ہیں
اور یہ مرتبہ عالیہ عطا نہیں ہوتا مگر صرف انہی کو جو صبر کرنے والے ہیں(جھیلنے والے ،برداشت کرنے والے) اور یہ مقامات عالیہ نہیں دیے جاتے مگر انہی کو جو بہت بڑے نصیب والے ہیں