مقام ولایت کی پہلی شرط: اللّٰہ کو رب ماننا اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ خوف ختم ہو جائے کہ جو ہوگا اللّٰہ کیلئے ہو گا
اللّٰہ کو رب تسلیم کرنا
ایمان
بیشک وہ لوگ جنہوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے
30
مقام ولایت پر پہنچنے کی دوسری شرط: اللّٰہ کا ہر حکم مانا جائے اور صرف اسی پر بھروسہ کیا جائے
استقامت
عمل صالح
پھر وہ اس پر جم گئے
مقام ولایت پر پھنچنے والوں کیلئے نعمتوں کا ذکر
فرشتوں کا نزول اور جنت کی خوشخبری
ایمان
ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اس پیغام کے ساتھ کہ نہ کوئی خوف کھاؤ اور نہ غمگین ہواور بشارت حاصل کرواس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا
مقام ولایت پر پھنچنے والوں کیلئے نعمتوں کا ذکر
فرشتوں کا نزول اور جنت کی خوشخبری
ایمان
فرشتوں کا قول جاری ہے: ، ہم ہیں یا رہے ہیں آپ کے ساتھ، آپ کے مددگار دنیا کی زندگی میں بھی اور ہم ہی ہوں گےآپ کے ساتھ آخرت میں اور آپ کیلئے اس میں بھی(یعنی آخرت میں بھی) وہ تمام چیزیں ہیں جن کی طلب آپ کے جی میں آپ کے نفس میں موجود ہے اور آپ کیلئے سب کچھ وہاں ہوگا جو آپ طلب کریں گے( جو مانگو مل جائے گا)
31
نزل اور ضیافت میں فرق
جنت کی نعمتیں
ایمان
یہ ابتدائی مہمان نوازی ہوگی اس ہستی کی طرف سے جو غفور اور رحیم ہے
32
اللّٰہ کی رحمت کے بغیر کوئی جنت میں داخل نہیں ہو سکے گا
آیات نمبر 32-30 کا خلاصہ
مقام ولایت پر پہنچنے والوں کا کردار اور ان کیلئے رہنمائی
اہم نکات
(Analysis) آیت کا تجزیہ
آیت میں لوازماتِ نجات کا ذکر
آیت کا ترجمہ
قوت بیان سے لوگوں کو اللہ کی طرف بلائے
دعوت الی اللہ
تواصی بالحق
اور اس شخص سے بہتر بات اور کس کی ہوگی جو بلائے اللہ کی طرف اور وہ نیک عمل کرے اور کہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں
33
اگر اللّٰہ نے آپ کو عمل صالح کرنے کی توفیق دی ہے تو خود کو دوسروں سے اونچا نہ سمجھیں
خود کو دوسروں سے اونچا نہ سمجھنا
عمل صالح
برائی کا جواب بھلائی سے
حق کی دعوت دینے کا طریقہ
حق کی دعوت اور صبر
اور (دیکھو !) اچھائی اور برائی برابر نہیں ہوتے تم مدافعت کرو بہترین طریقے سے تو (تم دیکھو گے کہ) وہی شخص جس کے اور تمہارے درمیان دشمنی ہے وہ گویا گرم جوش دوست بن جائے گا
34
اس اونچے مقام کو صرف وہ حاصل کر سکتے ہیں جو صبر کرنے والے ہیں
تواصی بالصبر
صبر
اور یہ مرتبہ عالیہ عطا نہیں ہوتا مگر صرف انہی کو جو صبر کرنے والے ہیں(جھیلنے والے ،برداشت کرنے والے) اور یہ مقامات عالیہ نہیں دیے جاتے مگر انہی کو جو بہت بڑے نصیب والے ہیں
35
شیطان کے حملوں سے بچنے کا طریقہ
اللّٰہ کی پناہ مانگنا
عمل صالح
اور اگر کسی وقت تمہیں شیطان کی طرف سے دھوکا لگ ہی جائے تو فوراً اللّٰہ کی پناہ طلب کرلو یقیناً وہ سب کچھ سننے والااور سب کچھ جاننے والا ہے