my quran journey

Rafeeq-E-Tanzeem Ka Matluba 10 Ausaf

Uncategorized

Course Content

Wasaf No.1 Imaan Ki Abyari
1.1 اپنے ایمان اور یقین میں پختگی اور گہرائی پیدا کرنے کی ہر دم کوشش کرتا رہے۔ جس کے لیے فہم اور نذیر کے ساتھ قرآن مجید کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کو معمول بنائے اور قرآن حکیم کے دروس کی محفلوں میں پابندی اور تسلسل کے ساتھ شرکت کرے۔

  • 1. Imaan Ki Abyari
    08:42
  • 2. Quran Ki Roshni Mei
    04:38
  • 3. Ahadith Ki Roshni Mei
    04:35
  • 4. Seerat-E-Sahaba Ki Roshni Mei
    03:59

Wasaf No.2 Batin Ka Jaizaa
1.2 وقتا فوقتا مراقبہ کرے اور اپنے باطن میں جھانک کر جائزہ لیتا رہے کہ کیا واقعتا اس کا نصبُ العین اور مقصدِ حیات اللہ کی رضا اور اخروی فلاح کا حصول بن چکا ہے؟... اور اسی طرح کیا فی الواقع اس کی نماز اور قربانی کی طرح اس کا جینا اور مرنا بھی صرف اللہ کے لیے ہو گیا ہے؟ اور اگر اس میں کمی محسوس ہو تو اپنا پہلا فرض اس کو سمجھے کہ اس کمی کو پورا کرے۔ اس لیے کہ باقی تمام دعوتی اور تنظیمی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا دارو مدار اسی پر ہے۔

wasaf No.3 Aqaed Ki Darustagi – Tawheed
1.3 اپنے عقائد کو درست کرے اور کلمہ شہادت کے مضمرات اور لازمی نتائج کو ہمیشہ دل و دماغ میں تازہ کرتا رہے۔ اس کے لیے کتاب ” تعارفِ تنظیم“ کا باب ” عقائد یا بنیادی دینی تصورات “ کا گاہ بگاہ مطالعہ ضروری ہے۔

wasaf No 4. Hallal O Haraam/ Fraez Ki Adaegi
1.4 جُملہ فرائض اور واجبات ادا کرے اور تمام حرام اشیاء وافعال اور جملہ مکروہاتِ تحریمی سے لازما اجتناب کرے اور اپنی معیشت اور معاشرت کو دیگر مکروہات سے پاک کرنے اور سنتِ رسول ؐ سنت خلفاء راشدینؓ اور تعاملِ صحابہؓ سے قریب سے قریب تر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں رہے۔ اس سلسلے میں کتاب ”تعارف تنظیم“ کا باب ”دینی فرائض کا جامع تصور “ مسلسل پیش نظر رکھنا مفید ہے۔

wasaf No 5.Deeni ilm Mai izafa
1.5 اپنے دینی علم میں ترقی کے لیے مسلسل کوشاں رہے اور اس سلسلے میں جو تعلیمی اور تربیتی نصاب اور تدریسی پروگرام تنظیم کی جانب سے ترتیب دیئے جائیں ان کی جلد از جلد تکمیل کی مقدور بھر کوشش کرے۔

Wasaf No 6. Da’ae Il’Allah
1.6 خود ذاتی حیثیت میں ”داعی الی اللہ “بننے کی امکان بھر کوشش کرے اور اس سلسلے میں ان اصولوں اور ہدایات کو مسلسل پیشِ نظر رکھے جو تنظیم کی قرارداد تاسیس کی توضیحات کے سلسلے میں ”تعارف تنظیم“ میں درج ہیں۔

Wasaf No 7. Literature Ka Mutalaa-Nazam Ki Pabandi
1.7 ہر رفیق تنظیم ایک جانب تنظیم کے جملہ لٹریچر کے مطالعے اور مرکزی قائدین کی اہم تقاریر، خصوصاً امیر تنظیم کے خطباتِ جمعہ کے سننے کا اہتمام کرے ۔ (اس کے لیے تنظیم کے جرائد ”میثاق“ اور ”ندائے خلافت “ کا مطالعہ مفید رہے گا) اور دوسری جانب .....اپنے آپ کو ” ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گئے“ کے مصداق تنظیم کے نظم کی پابندی کا خوگر بنائے۔ چنانچہ اجتماعات میں پابندی کے ساتھ شرکت کرتا رہے تا کہ بالا ترنظم کی جانب سے موصولہ ہدایات کا علم بر وقت ہوتار ہے ۔ !

Wasaf No 8. Ikhtelaf kay Huqooq-O-Adaab
1.8 دوسرے رفقاء اور ذمہ دار حضرات پر تنقید، احتساب اور اختلاف کے سلسلے میں ان اصولوں اور ہدایات کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھے جو دستورِ تنظیم میں” اختلاف کے حقوق اور آداب“ اور ”ذاتی تنقید اور محاسبہ “ کے ذیل میں درج ہیں اور وقتاً فوقتاً مراقبہ کر کے اپنے باطن کا جائزہ لیتا رہے کہ دل میں بالکل غیر شعوری اور غیر ارادی طور پر شیطانی وساوس کے ذریعے رفقا ءتنظیم اور خصوصاً بالا تر نظم کے خلاف ” غِلّ“ یعنی کدورت پیدا نہ ہو جائے۔

Wasaf No 9. Auqaat ko Farigh karna
دعوتی اور تنظیمی سرگرمیوں کے لیے اوقات کو فارغ کرنے کے ضمن میں طے کرے کہ روزانہ کچھ وقت (اوسطا ڈیڑھ گھنٹہ ) ان کاموں کے لیے وقف کرے گا۔

Wasaf No 10. Infaaq
1.10 ”انفاق فی سبیل اللہ“ کے ضمن میں طے کرے کہ وہ ہر ماہ اپنی استطاعت کے مطابق ، اپنی حلال آمدنی کا ایک مخصوص حصہ تنظیم کے بیت المال میں جمع کرائے گا۔ اس انفاق کے کم از کم ہدف کے طور پر اپنی ماہانہ آمدنی کا پانچ فیصد ہر رفیق کے ذہن میں ہونا چاہئے۔

×