my quran journey

MN 3.3 TAHREEM

تعارف
خاندانی نظام کو مظبوط کرنا دین کا ایک ا ہم حصّہ اور اس بارے میں قرآنی احکامات
نکاح کے لیے دین میں آسانی، جن عورتوں سے نکاح نہیں ہو سکتا اُن کی تعداد بہت کم 1
حلال چیزوں میں سب سے نہیں پسند چیز اللہ کے نزدیک طلاق ہے تاکہ خاندان ٹوٹنے کا امکان کم ہو 2
کسی بھی ادارے کی مظبوط مینجمنٹ کے لیے اُس کا صرف ایک سربراہ ہونا ضروری ہے۔ اِسی طرح خا ندان کے ادارے کو مظبوط کرنے کے لیے مرد کو ایک درجہ زیادہ حاصل 3
پَردے کاپورا نظام زنا کو روکنے کے لیے ہے۔ تاکہ میاں بیوی کی توجہ ایک دوسرے میں رہے 4
والدین اور اولاد کے حقوق، اپنے رحمی رشتے مثلاً بہن بھائی کو کاٹنا سختی سے منع 5
سورة الطلاق سورة تحریم
اگر میاں بیوی کا ایک ساتھ رہنا مشکل ہو جائے تو اِس بارے میں احکامات۔ میاں بیوی کے درمیان انتہائی محبت کی صورت میں احکامات
محبت اور نرمی کا رویہ مطلوب لیکن حد سے تجاوز نقصان دہ
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
پَسِ مَنْظَر میں دو واقعات میاں بیوی کے لیے ہدایات... محبت، الفت اور حسن ظن میں اللہ کی حدود سے تجاوز نہ کریں يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَـكَ​ۚ تَبۡتَغِىۡ مَرۡضَاتَ اَزۡوَاجِكَ​ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ‏ 1
آپؐ نے شہد کی ایک قسم نہ کھانے کی قسم کھائی 1 اے نبی ﷺ !) آپ کیوں حرام ٹھہرا رہے ہیں (اپنے اوپر) وہ شے جو اللہ نے آپ کے لیے حلال کی ہے ؟ آپ ﷺ چاہتے ہیں اپنی بیویوں کی رضا جوئی ! اور اللہ بہت معاف کرنے والا بہت رحم کرنے والا ہے
دوبارہ حضرت ماریہ کے پاس نہ جانے کی قسم کھائی 2 قَدۡ فَرَضَ اللّٰهُ لَـكُمۡ تَحِلَّةَ اَيۡمَانِكُمۡ​ؕ وَاللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ​ۚ وَهُوَ الۡعَلِيۡمُ الۡحَكِيۡمُ‏ 2
اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپؐ کو قسم کھول دینے کا حکم اللہ نے تمہارے لیے اپنی قسموں کو کھولنے کا طریقہ مقرر کردیا ہے۔ اور اللہ تمہارا مددگار ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا کمال حکمت والا ہے۔
بیوی کے پاس شوہر کے راز ایک امانت ہے وَاِذۡ اَسَرَّ النَّبِىُّ اِلٰى بَعۡضِ اَزۡوَاجِهٖ حَدِيۡثًا​ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَتۡ بِهٖ وَاَظۡهَرَهُ اللّٰهُ عَلَيۡهِ عَرَّفَ بَعۡضَهٗ وَاَعۡرَضَ عَنۡۢ بَعۡضٍ​ۚ فَلَمَّا نَـبَّاَهَا بِهٖ قَالَتۡ مَنۡ اَنۡۢبَاَكَ هٰذَا​ؕ قَالَ نَـبَّاَنِىَ الۡعَلِيۡمُ الۡخَبِیْرُ‏ 3
اور جب نبی ﷺ نے رازداری سے اپنی کسی زوجہ کو ایک بات بتائی۔ تو جب اس نے اس کو ظاہر کردیا اور اللہ نے اس بارے میں ان ﷺ کو مطلع کردیا تو نبی ﷺ نے اس پر کسی حد تک (اس بیوی کو) خبردار کیا اور کسی حد تک اس سے چشم پوشی کی۔ تو جب آپ ﷺ نے اسے یہ خبر دی اس نے کہا کہ آپ ﷺ کو یہ کس نے بتایا ؟ آپ ﷺ نے کہا : مجھے اس نے بتایا ہے جو العلیم ہے اور الخبیر ہے۔
اِنۡ تَتُوۡبَاۤ اِلَى اللّٰهِ فَقَدۡ صَغَتۡ قُلُوۡبُكُمَا​ۚ وَاِنۡ تَظٰهَرَا عَلَيۡهِ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ مَوۡلٰٮهُ وَجِبۡرِيۡلُ وَصَالِحُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ​ۚ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ بَعۡدَ ذٰلِكَ ظَهِيۡرٌ‏ ٤ 4
واقعہ ایلاء۔ نان نفقہ بڑھانے کے مطالبے پر حضرت محمدؐ کا بیویوں سے ایک مہینے تک دور رہنا اور اللہ کی ناراضگی اگر تم دونوں اللہ کی جناب میں توبہ کرو تو (یہی تمہارے لیے بہتر ہے کیونکہ) تمہارے دل تو مائل ہو ہی چکے ہیں۔ اور اگر تم دونوں نے ان کے خلاف گٹھ جوڑ کرلیا ہے ان ﷺ کا پشت پناہ تو خود اللہ ہے اور جبریل اور تمام صالح مومنین اور مزید برآں تمام فرشتے بھی ان ﷺ کے مددگار ہیں۔
مسلم خاتون میں پسندیدہ چھ اوصاف عَسٰى رَبُّهٗۤ اِنۡ طَلَّقَكُنَّ اَنۡ يُّبۡدِلَهٗۤ اَزۡوَاجًا خَيۡرًا مِّنۡكُنَّ مُسۡلِمٰتٍ مُّؤۡمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓٮِٕبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓٮِٕحٰتٍ ثَيِّبٰتٍ وَّاَبۡكَارًا‏ 5
اللہ کے سامنے سر تسلیمِ خم کرنے والی 1
اللہ پر آخرت پر وحی پر رسالت پر یقین رکھنے والی  2 بعید نہیں کہ اگر وہ تم سب کو طلاق دے دیں تو ان کا رب انہیں تم سے کہیں بہتر بیویاں عطا کردے اطاعت شعار ایمان والیاں فرمانبردار توبہ کرنے والیاں عبادت گزار لذاتِ دنیوی سے بیگانہ شوہر دیدہ بھی اور کنواری بھی
فرمانبرداری کرنے والی عورتیں - اللہ اور شوہر کی 3
توبہ کرنے والی 4
عبادت گُزار 5
دنیا کی زندگی میں کم سے کم پر گزارا کرنے والی(زہد ) 6
شوہر کا منفی کردار سورۃ التغابن میں اور مثبت کردار سورۃ التحريم میں
(Analysis) آیت کا تجزیہ آیت کا ترجمہ
سربراہ کو سب سے پہلے اپنے آپ کو اور پھر گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچانے کی بھرپور کوشش کرنی ہے 1 شوہر کا مثبت کردار...دینی و اخلاقی رہنمائی اور تربیت يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا قُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَاَهۡلِيۡكُمۡ نَارًا وَّقُوۡدُهَا النَّاسُ وَالۡحِجَارَةُ عَلَيۡهَا مَلٰٓٮِٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعۡصُوۡنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمۡ وَيَفۡعَلُوۡنَ مَا يُؤۡمَرُوۡنَ‏ 6
اے اہل ایمان ! بچائو اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو اس آگ سے جس کا ایندھن بنیں گے انسان اور پتھر اس پر بڑے تند خو بہت سخت دل فرشتے مامور ہیں اللہ ان کو جو حکم دے گا وہ فرشتے اس کی نافرمانی نہیں کریں گے اور وہ وہی کریں گے جس کا انہیں حکم دیا جائے گا۔
جہنم کے فرشتے کسی کی فریاد نہیں سننے گے اور ناکام اولاد کو وہاں کوئی نہیں بچا سکے گا 2 يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَا تَعۡتَذِرُوا الۡيَوۡمَ​ؕ اِنَّمَا تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ‏ 7
(اُس دن کہہ دیا جائے گا ) اے کافرو ! آج تم عذر مت پیش کرو۔ آج تمہیں بدلے میں وہی کچھ دیا جا رہا ہے جو تم عمل کرکے لائے ہو۔
سورة فرقان میں توبہ کا مضمون 1 يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ تَوۡبَةً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّكَفِّرَ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيُدۡخِلَـكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ يَوۡمَ لَا يُخۡزِى اللّٰهُ النَّبِىَّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ​ ۚ نُوۡرُهُمۡ يَسۡعٰى بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَ تۡمِمۡ لَـنَا نُوۡرَنَا وَاغۡفِرۡ لَـنَا​ ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‏ 8
توبہ کی تلقین اور اہمیت 2 اے اہل ایمان ! توبہ کرو اللہ کی جناب میں خالص توبہ۔ امید ہے تمہارا رب تم سے تمہاری برائیوں کو دور کردے گا اور تمہیں داخل کرے گا ایسے باغات میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی جس دن اللہ اپنے نبی ﷺ کو اور ان کے ساتھ ایمان لانے والوں کو رسوا نہیں کرے گا۔
اجتماعی توبہ کا صحیح تصور 3 (اُس دن) ان کا نور دوڑتا ہوگا ان کے سامنے اور ان کے داہنی طرفوہ کہتے ہوں گے : اے ہمارے رب ! ہمارے لیے ہمارے نور کو کامل کر دے اور تو ہمیں بخش دے یقینا تو ہر شے پر قادر ہے۔
پُل صراط اور نورِ ایمانی 4
گھر والوں کی محبت ان کی اصلاح میں رکاوٹ نہ بنے۔ يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ جَاهِدِ الۡكُفَّارَ وَالۡمُنٰفِقِيۡنَ وَاغۡلُظۡ عَلَيۡهِمۡ​ؕ وَمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَنَّمُ​ؕ وَبِئۡسَ الۡمَصِيۡرُ‏  9
اے نبی ﷺ !) جہاد کیجیے کافروں سے بھی اور منافقوں سے بھی اور ان پر سختی کیجیے۔ ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔
روزِ قیامت ہرمرد کو اپنا حساب دینا ہوگا اورہر عورت کواپنا
قرآن حکیم کے مطابق چار مختلف صورتیں
پہلی صورت
نیک شوہر سرکش بیوی
حضرت نو، حضرت لوط اور ان کی بیویاں
دوسری صورت
سرکش شوہر نیک بیوی
فرعون اور حضرت آسیہ
تیسری صورت
نیک عورت شوہر کے بغیر اور نیک ماحول
حضرت مریم
چوتھی صورت
سرکش شوہر سرکش بیوی
حضرت محمدؐ کے چچا ابُو لہب اور اُس کی بیوی
×